منشیات کے عادی افراد کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے،عوامی حلقے
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)شہر کے عوامی حلقوں نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے شہر کی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کو منشیات کے حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے اپیل کی ہے کہ شہر میں منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کی بڑی اہم جگہ سٹی نالہ کی وجہ سے بہت سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں
- Advertisement -
اور خطرہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی یہی حالات رہے تو آنے والی نئی نسل کی بڑی تعداد منشیات کے زہر قاتل کی نذر ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلوچستان، انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے یہ اپیل ہے کہ نشے کے ناسور کو کوئٹہ شہر سے مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد جو بہت بڑھ چکی ہے
ان کیلئے علاج معالجہ کا مرکز بنایا جائے اور منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے منشیات فروخت کرنے والون کو گرفتار کرکے خلاف قانونی کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئٹہ شہر اور اس کے نوجوان منشیات کے ناسور سے محفوظ اور شہر سے منشیات کا زہر قاتل پوری طرح ختم ہو۔