ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،سہیل الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ پیکیج کے تحت سریاب روڈ اورسبزل کی توسیعی اور تعمیر و مرمت کے منصوبوں پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ پیکج عابد محمود، ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی اور کنٹریکٹرز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے
- Advertisement -
اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ پیکیج کے تحت آنے والی سڑکوں بالخصوص سریاب روڈ اورسبزل روڈ کی توسیع اور مرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر کوئٹہ پیکج کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے
کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ پیکج کے تحت شہر کے اہم سڑکوں میں سریاب روڈ اورسبزل روڈ کی توسیع، تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ اپنی سروس لائنز کی منتقلی کو جلد از جلد مکمل کریں