میٹروپولیٹن ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حیدر بنگلزئی
آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام حیدر بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میٹروپولیٹن واسا بی ڈی اے ملازمین عرصہ دراز سے احتجاج کررہے ہیں اور حکمران اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں ان کو عوام کے
تکلیف سے کوئی مطلب نہیں اگر حکومت میٹروپولیٹن ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کرتی تو میٹروپولیٹن ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم ان کے لئے اسمبلی کا گھیراؤ کر یں گے اور جب مسلہ حل نہیں ہوتے وہاں دھرنا دینگے