MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن میں حکومت کو گرانے کی سکت نہیں،،فواد چوہدری

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے واضح کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا ،قیمتوں کو زیادہ دیر تک بڑھنے سے روکنا ہمارے لئے ممکن نہیں،اپویشن میں حکومت کو گرانے کی سکت نہیں، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، شہباز شریف پاکستان کی تاریک علامتیں ہیں، ان کا کوئی مستقبل نہیں،

- Advertisement -

بلاول اور مریم نواز کو کراچی اور لاہور کے میئر کا انتخاب لڑ کر سیاست کا آغاز کرنا چاہیے ،جے یو آئی مجموعی طور پر ساٹھ سے 70 نشستوں پر الیکشن لڑتی ہے، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی بھی ڈویژنوں کی پارٹیاں ہیں، عمران خان کے آگے ان جماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں،شہباز شریف کے کیسز براہ راست عوام کو دکھائے جائیں ،وزیر مملکت فرخ حبیب ان کیسوں کے حوالے سے ایک قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے،

کابینہ نے اہم شخصیات اور خواتین پر سوشل میڈیا پر گھٹیا الزامات لگانے کے سلسلے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ، ایسے الزامات کے تدارک کےلئے قانون سازی ہونی چاہیے ،ایف بی آر کے 300 ٹریلین روپے اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے 250 ارب روپے کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواءہیں، اگر اسٹے آرڈرز کی مدت متعین کردی جائے تو ملک وقوم کا فائدہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.