نوجوان فرسودہ ،مغربی بے حیا،غیر شرعی رسم سے دوررہے ،عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ بلوچستان کو موٹروے دیکر ٹریفک حادثات سے نجات دلاکر ترقی وخوشحالی کے سفر میں شامل کریں،حکومت واپوزیشن کی وجہ سے مسائل ومشکلات اوربدعنوانی میں اضافہ ہورہا ہے،بدعنوان بیوروکریسی اسٹبلشمنٹ بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ،
- Advertisement -
جماعت اسلامی حقوق کے حصول مسائل سے نجات کیلئے بلوچستان میں دھرنے دے گی، ویلنٹائن ڈے جیسے خرافات مسلم نوجوانوں کو حیا ،پردہ اورشرم سے دور کررہے ہیں نوجوان فرسودہ ،مغربی بے حیا،غیر شرعی رسم سے دوررہے ،مغرب اور ان کے ایجنٹ مسلم معاشرے کو بے حیابناناچاہتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں عوام پریشان ،حکمران غافل ،حکومت واپوزیشن اپنی اپنی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں حقیقی عوامی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی قوم کو غافل حکمرانوں ،بدعنوانی وپریشانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے،بلوچستان کے عوام کیلئے موٹروے شجرممنوعہ قراردیا گیا ہے