MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ظلم اور بربریت کے خلاف آج جعفرآباد کی عوام نکلی ہے گوارد تحریک کو کسی صورت ناکام نہیں بنایا جا سکتا ہے۔عبدالمجید بادینی

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفر آباد (مسائل نیوز)ظلم اور بربریت کے خلاف آج جعفرآباد کی عوام نکلی ہے گوارد تحریک کو کسی صورت ناکام نہیں بنایا جا سکتا ہے۔عبدالمجید بادینی جماعت اسلامی جعفر آباد کے زیر اہتمام گوادر حق دو تحریک کے حق میں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی دفتر ڈیرہ اللہ یار سے ایک پر امن ریلی نکالی گئی ڈیرہ اللہ یار ریلی مختلف راستوں سے ہوتی مزدور چوک پر پہنچ کر موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا سے جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالمجید بادینی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری جتنی بھی مذمت کی جائے

- Advertisement -

کم ہے گوادر کے جائز مطالبات جب تک تسلیم نہیں ہونگے تو جماعت اسلامی پر امن احتجاج جاری رہے گا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر نا کام ہوئی ہے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ عوام دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہاں 70 سالوں حکمران کرنے والوں نے جعفر آباد کو تباہ و برباد کر دیا ہے سٹی ڈیرہ اللہ یار مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے نوجوان طبقہ کو چاہیئے کہ اپنے حقوق کی خاطر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.