کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور دیگراضلاع میں آئندہ چند روز میں شدید بارشوں اور برف باری کی پیشن گوئی پر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے پی ڈی ایم اے
- Advertisement -
کومتعلقہ اضلاع میں ضروری مشنری ایندھن خیمے کمبل اور اشیاءخوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے اور انتظامیہ کوکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ
گزشتہ بارشوں اور برف باری کے دوران متعلقہ محکموں اور اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی متعلقہ محکمے اور ادارے کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ حکومت اس حوالے سے تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔
[…] اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے […]