موجودہ حکومت ریکوڈک منصوبہ کو اونے پونے داموں بیچنے کی کوشش میں ہیں، نیشنل پارٹی خضدار
خضدار(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی خضدار کا سینئیر باڈی اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر میر سلمان خان زہری منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق میئر عبدالرحیم کرد تھے اجلاس میں یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز،تحصیل کونسل،ضلعی کونسل، مرکزی و صوبائی کونسلران سمیت سینئیر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور، متوقع بلدیاتی و جنرل الیکشن و دیگر امور پر سیر حاصل بحث کی گئے
تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی خضدار کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت قائمقام صدر میر سلمان خان زہری منعقد ہوا سینئر باڈی اجلاس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت سابقہ ضلعی فنانس سیکرٹری ماسٹر فدا بلوچ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج کے فرائض نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماءمحمد وارث شاہین نے سر انجام دی اجلاس سے نیشنل پارٹی خضدار کے قائم مقام صدر میر سلمان خان زہری،
- Advertisement -
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ میئر میر عبدالرحیم کرد، ضلعی فنانس سیکرٹری ٹکری دھنی بخش غلامانی، ضلعی رابطہ سیکرسیکرٹری ناصر کمال بلوچ،مرکزی رہنماءو سابقہ ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل، نائب صدر تحصیل خضدار انور رخشانی، تحصیل جنرل سیکرٹری خلیل الرحمٰن زہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیف اللہ ساسولی، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد علی رودینی، تحصیل پریس سیکرٹری علی اکبر زہری،
تحصیل رابطہ سیکرٹری محمد مردوئی، عبید اللہ گنگو، عبدالکریم زہری، عابد شاہوانی، ایڈووکیٹ بابو محمد مراد مینگل، ڈاکٹر عبدالرشید غلامانی، مہراللہ قمبرانی، شکیل احمد رودینی، نذیر احمد ساسولی، ممتاز علی مردوئی، نذیر احمد گزگی، عبدالسلام مردوئی، عبدالرحمان رودینی، طیب گنگو، عبدالمالک گچکی، رئیس ڈنہ خان کرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے مظلوم و محکوم قوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان کے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماہرہ کو پاداش میں مشہور ڈرامے اور فلمیں […]