MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ای وی ایم اور آئی ووٹنگ، چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

0 360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی۔چیف الیکش کمشنر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا

- Advertisement -

کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے الیکشن کمیشن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے،ی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے،

وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.