پاکستان کو مختلف اہداف کو مکمل کرنا ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کیلئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے،توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزکے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔پاکستان سے جائزے کیلئے بات چیت مثبت چل رہی ہے اور پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایسٹر پیریز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمارکا ازسرنوتعین کرنا ہو گا۔مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا،سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔
ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں،سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے۔پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے پالیسیزپربات چیت ہوئی ہے،پاکستان کو اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کوملحوظ خاطررکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام بحالی کیلئے انگوٹھے لگوا کر گارنٹی لی،آئی ایم ایف نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں رہا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو گارنٹی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ کی صورتحال سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونرز کو پیغام دیا کہ پاکستان کو دھیلا بھی نہ دینا،پاکستان کو بدترین طریقے سے بدنام کیا،لیکن اللہ کا کرم ہے پاکستان پر بڑی کاری ضرب لگانے کی کوشش کی تو اللہ نے ہمیں بچا لیا۔شوکت خانم کے نام پر پیسے اکٹھے کیے اور سیاست پر لگا دیے۔مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر گرفتار کروا دیا گیا، لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں کلین چٹ دے دی،اسی طرح فریال تالپور کی بہن کو عید کی شام گرفتار کروا دیا، اپنی بہن کو جن کی امریکا اور دبئی میں پراپرٹی پکڑی لیکن انہیں کلین چٹ دے دی۔
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالرکے […]