MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کیلئے اچھی خبر یا دلاسہ …؟ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( ویب ڈیسک )کان ترس گئے تھے کسی اچھی خبر کیلئے …..لگتا ہے کہ اچھی خبر دو دنوں میں آنیوالی ہے لیکن اب اسے اچھی خبر کہیں یا دلاسہ …؟ کچھ بھی کہہ لیں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔ امکان ہی سہی لیکن یہ امکان عوام کیلئے کسی بڑے ریلیف سے کم نہ ہو گا کیونکہ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے مل کر غریب عوام کا بھرکس نکال رکھا تھا . یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ عالمی منڈیمیں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب اڑھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی

اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی سٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.