عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئےکوشاں ہیں ،عمران فیض
کوہلو (ویب ڈیسک) پی پی ایچ آئی ڈی ایس یو کوہلو میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر عمران فیض سے پی پی ایچ آئی پیرامیڈکس یونین کوہلو کے وفد نے صدر عبدالوالی کے سربراہی میں ملاقات کیا انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پی پی ایچ آئی پیرامیڈکس یونین کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر عمران فیض کا کہنا عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہیں
- Advertisement -
دور دراز علاقوں کی بنیادی مراکز صحت میں عوام کو ان کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کے لئے پی پی ایچ آئی تمام موجود وسائل بروئے کار لارہی ہے پی پی ایچ آئی کا عملہ دیہی علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہم کرنے کی کوشش کی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والے اور غیرحاضر اسٹاف کو برداشت نہیں کیا جائے گا
پی پی ایچ آئی کے تمام عملے نے کووڈ 19 کے دورانیہ میں جانفشانی سے فرائض سرانجام دیے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ پیرامیڈکس کے جو بھی مسائل ہوں گے انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا میرے دفتر کے دورازے ہر عام و خاص کیلئے کھلے ہیں وہ آکر ہمیں اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرسکتے ہیں۔