MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاحت کے فروغ سے ملک وصوبے کی معیشت کو استحکام بخشا جا سکتا ہے،گورنر بلوچستان

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(جی این ایم) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ڈی جی نیشنل مینجمنٹ کورس ارم بخاری کی قیادت میں زیر تربیت آفیسرز نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران نم کے زیر تربیت آفیسرز نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے امن وامان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ کے امکانات اور صوبہ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں سے متعلق کئی سوالات کیے جن کے گورنر بلوچستان نے تفصیل سے جوابات دیے.

- Advertisement -

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بے آواز لوگوں کی آواز بننا اور بے سہارا لوگوں کو سہارا دینا کسی آفیسر کی عظمت کا باعث ہے. ضروری ہے کہ سرکاری آفیسرز کسی قسم کے دباو¿ میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مشکلات حل کریں. انہوں نے کہا کہ گوڈ گورنینس قائم کرنے اور معاشرے کو ناجائز سفارشوں اور کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز حضرات اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت خوبصورت مقامات ہیں اور سیاحت کے فروغ سے ملک وصوبے کی معیشت کو استحکام بخشا جا سکتا ہے. زیر تربیت آفیسرز کے فرائض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے اور اچھی طرز حکمرانی کو برقرار رکھنے میں سرکاری آفیسرز کا کلیدی کردار ہے لہٰذا ضروری ہے کہ آفیسرز حضرات اپنی ذات کے خول سے نکلنے اور ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں. آخر میں مہمانان گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.