MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنوری میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) جنوری 2022 میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کا شیڈول پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہوگیا۔پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہونے کے باوجود بنگلادیش اپنی پریمیئر لیگ کی کامیابی کیلیے پرامید ہے،ٹی ٹوئنٹی لیگ جنوری میں کرانے کا پلان بنایا جارہا ہے،اسی ماہ کے اخری ہفتے میں پی ایس ایل شروع ہوجائے گی۔

- Advertisement -

بی پی ایل کے حتمی شیڈول اور فرنچائزز کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، البتہ بنگلادیشی بورڈ پرامید ہے کہ شیڈول متصادم ہونے پر بھی اس کی لیگ کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔گورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے مقامی اخبار سے گفتگو میں کہاکہ ہم رواں ماہ ڈرافٹ کا عمل مکمل کررہے ہیں،

ہمیں پی ایس ایل کی وجہ سے کوئی مسائل نہیں،ہم پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے کرکٹرز کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد ممکنہ ناموں پر غور کرسکتے ہیں، اصل فکر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس کی جانب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.