MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاوضہ لے کر لاتیں اور گھونسے کھانے والا انوکھا ڈاکٹر

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

استنبول(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اج کل ترک ڈاکٹر حسن رضا گوئنے کے بہت چرچے ہیں جو مریضوں کا علاج کرنے کےلیے ان سے لاتیں اور گھونسے کھاتے ہیں، البتہ وہ اس ’خدمت‘ کا معاوضہ لیتے ہیں۔جلد ہی یہ کلینک پورے استنبول میں مشہور ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ ان کے پاس انے لگے اور انہوں نے اپنی خدمات کا دائرہ صرف مریضوں کے گھونسے اور لاتیں کھانے تک ہی محدود کرلیا۔بعض مریضوں کو کسی خاص شخص پر شدید غصہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ایسی صورت میں ڈاکٹر گوئنے اس شخص کی تصویر اپنے ہیلمٹ پر لگا لیتے ہیں۔ اس طرح مریض کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے ناپسندیدہ ترین شخص پر اپنا غصہ اتار رہا ہے۔ڈاکٹر گوئنے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منفرد ہنر کی تربیت دوسرے لوگوں کو بھی دینا چاہتے ہیں کیونکہ جلد یا بدیر وہ بوڑھے ہوجائیں گے اور ان میں مریضوں کے گھونسے اور لاتیں کھانے کی ہمت نہیں رہے گی۔

اسی کے ساتھ ڈاکٹر گوئنے نے اپنے پیشے کو ایک نیا نام ’اسٹریس کوچ‘ بھی دے دیا۔تاہم وہ ایک دن میں صرف چار مریض ہی دیکھتے ہیں جبکہ ہر مریض کو دس سے پندرہ منٹ کا وقت دیتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنے مریضوں کا انتخاب بھی بہت احتیاط سے کرتے ہیں۔”ہر مریض ایسا نہیں ہوتا کہ اسے اپنی نفسیاتی کیفیت سے چھٹکارا پانے کےلیے کسی کو مارنے پیٹنے کی ضرورت ہو۔ پھر کچھ لوگ صرف شہرت سن کر اور وقت گزارنے کےلیے میرے پاس اجاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.