MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفا دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ بھی دیا۔ ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز (جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ) کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔

بعد ازاں دونوں ججز نے ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں ملاقاتیں کرکے استعفا دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.