MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہائی کورٹ ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی فہرست تیار،14 ججز دوسرے صوبوں میں تعینات کیے جائیں گے

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)27 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے مجموعی طور پر 14 ججز کے مختلف صوبوں میں تبادلوں سے متعلق تیار کی گئی تفصیلی فہرست سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ صوابی، سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص سمیت دیگر صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔ نجی اخبار ڈیلی دنیا کے مطابق ترمیم کے بعد ججز کے تبادلوں کے لیے متعلقہ جج سے مشاورت لازمی نہیں رہی، اور حتمی فیصلہ نئے جوڈیشل کمیشن کی منظوری سے ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جن 10 ججز کے تبادلے تجویز کیے گئے ہیں ان میں جسٹس شمس محمود مرزا، فیصل زمان خان، شاہد کریم، ساجد محمود سیٹھی، اسجد جاوید گھرال، طارق سلیم شیخ، عاصم حفیظ، امجد رفیق، انور حسین اور راحیل کامران شیخ شامل ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے جسٹس محسن اختر کیانی، سردار اعجاز اسحاق، طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کو بھی دوسرے صوبوں میں بھیجا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد اجلاس جلد بلایا جائے گا، جس میں ججز کے تبادلوں پر ووٹنگ کی جائے گی اور اکثریت کا فیصلہ نافذ العمل ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.