MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیا

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز )سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کر دیاہے ، انہوں نے خراب صحت کے باعث جج بننے سے معذرت کی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئینی عدالت کے اندر ججز کی تعداد 13 ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے کمرے کورٹ نمبر 1 میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنی عدالت لگائیں گے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

جسٹس مسرت ہلالی کے نام پر طبیعت کی ناسازی کے باعث غور نہیں کیا جارہا ، ان کی آئینی عدالت میں منتقلی کے حوالے سے متبادل کوئی اور جج نامزد کیا جائے گا، جسٹس امین الدین خان مشاورت کے بعد مزید ناموں پر غور کریں گے ۔

آئینی عدالت کیلئے سپریم کورٹ کے جن تین ججز کے نام سامنے آئے ہیں ان میں جسٹس علی باقر نجفی، حسن اظہر رجوی اور عامر فاروق شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان کو بھی آئینی عدالت میں شامل کرنے پر غور جاری ہے ۔

ججز کی حلف برداری آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کا امکان ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.