MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس امین الدین خان نے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد جسٹس امین الدین خان نے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھایا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد اور وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت اکھٹے حلف برداری کی تقریب کے لیے ہال میں پہنچے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اکھٹے ہال میں آئے۔

آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔

آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.