کوئٹہ میں گیس کی بندش، پریشر میں کمی کیخلاف 15 نومبر کو احتجاج ہوگا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما جان محمد بلیدی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سریاب کیچی بیگ اور کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ، اضافی بلنگ کیخلاف 15 نومبر 2022ء کو صبح 10 بجے سریاب میں سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی کارکن، طلبا اور مزدور تنظیموں اور انجمنوں سے اپیل ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ہونے والے احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔
- Advertisement -