تعلیم وہ بنیاد ہے جو ایک باشعور، مضبوط اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل کرتی ہے،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی
ہمارا مقصد یہ ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور علم کی روشنی بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچے، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں جاری اصلاحاتی اقدامات نے صوبے کے تعلیمی نظام میں انقلابی پیش رفت ممکن بنائی ہے ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف تعلیمی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ہزاروں بچے دوبارہ تعلیمی سفر سے جڑ گئے ہیں وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ برسوں سے بند اسکولوں کو فعال بنانے، غیر فعال تعلیمی اداروں کی بحالی اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ جیسے عملی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید تدریسی ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے گرلز اسکولوں کی تعداد میں اضافہ، اسمارٹ کلاس رومز کے قیام، اور تعلیمی معیار کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس سے صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے صوبائی وزیرِ تعلیم کا راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ تعلیم وہ بنیاد ہے جو ایک باشعور، مضبوط اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل کرتی ہے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور علم کی روشنی بلوچستان کے ہر کونے تک پہنچےعوامی اور تعلیمی حلقوں نے راحیلہ حمید خان درانی کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں محکمہ تعلیم مسلسل بہتری اور اصلاحات کی راہ پر گامزن ہے، اور اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو بلوچستان مستقبل قریب میں ملک کے بہترین تعلیمی صوبوں میں شمار ہوگا،،