MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے مزید 46 کیسز رپورٹ

0 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے وار جا ری، ڈینگی کے مزید 46کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے18،کیچ سے16، گوادر سے11اور کوئٹہ سے 1ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4277ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران281افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 126کا تعلق لسبیلہ، 90کا کیچ، 64کا گوادر اور 1کا کوئٹہ سے بتایا جا تا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.