اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا،بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن بحال کیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت دو الگ الگ اجلاس ہوئے ،دونوں اجلاسوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹیلی جنس اداروں سربراہان نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ دوسرے اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور مغربی سرحدوں کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت دوسرے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور کورکمانڈرپشاور شریک ہوئے، اجلاس میں وزیردفاع، وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ امور نے بھی شرکت کی۔
- Advertisement -
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا،بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن بحال کیا گیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اجلاس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں ملک میں امن وامان اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
مزید برآں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، کورکمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، کورکمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کو سراہا۔کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کہا کہ علاقے سے دہشتگرد نیٹ ورک کے خاتمے میں قبائلی عوام کا کلیدی کردار ادا ہے۔
[…] (مسائل نیوز)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سراروغہ […]