ممنوعہ فنڈنگ کیس،طارق شفیع کی 21 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طارق شفیع کی 21 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں طارق شفیع کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے طارق شفیع کی 21 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے طارق شفیع کو ایف آئی اے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی۔
قبل ازیں طارق شفیع اور فیصل مقبول نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا۔رجسٹراربینکنگ کورٹ محمد وہاب نے درخواست پر اعتراض لگا دیا۔رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست بیکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا گیا تھا۔
- Advertisement -
عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔
چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔ایف آئی اے حکام کو شبہ تھا کہ وہ گھر میں ہی موجود ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیم کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ اہل خانہ نے طارق شفیع کی رہائش گاہ پر عدم موجودگی کا بتایا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم کراچی میں 5 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھیں،مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی اور محمد رفیع لاکھانی بھی نامزد ہیں۔جبکہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا
[…] آباد(مسائل نیوز)عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر […]