MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کمیشن چوروں کی منڈی بن گیا ہے،شیخ رشید

0 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپنے کیسزختم،بجلی اور گیس غائب ہوگئی۔زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والے بھی پشیمان ہیں۔ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہونے کی اسٹیج سے نکل چکے ہیں،حکمران جو بھی کام کر رہے ہیں اس کا فائدہ عمران خان کو ہو رہا ہے،عمران خان درست کہتا ہے جو پتھر ہم پر گر رہا تھا اس کے نیچے یہ لوگ آگئے ہیں، تباہی ن لیگ کی ہوئی ہے پیپلز پارٹی اب سائیڈ پکڑتی جا رہی ہے، عام انتخابات میں جھاڑو پھر جائے گا اسی لیے یہ عام انتخابات پر نہیں جا رہے، لیکن الیکشن میں تاخیر سے عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہوتی جا رہی ہے،یہ الیکشن میں جتنی تاخیر کریں گے ان کا اتنا ہی زیادہ نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف جیسے لوگوں نے دکانیں لگائی ہوئی ہیں، ان لوگوں کی بریت سے عمران خان کو فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ عوام سب جانتےہیں، آج کل کبوتر چور کی ضمانت نہیں ہوتی لیکن ملک بیچنے والوں کی ہوجاتی ہے، یہ جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعرے ان کا تعاقب کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بہت ظلم ہو رہا ہے، مہنگائی سے لوگ بہت پریشان ہیں، مایوسی پھیل رہی ہے، لوگوں کے جذبات ہوتے ہیں۔عمران خان نے بہت جلسے کر لیے ہیں، بس اب بہت ہوگیا ہے، انہیں کہا ہے اب ٹرین نہیں چھوٹنی چاہیے، ایسا نہ ہو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے، عمران خان پہلے بھی مطمئن تھے کہ عدم اعتماد نہیں ہوگی لیکن ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.