MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران کا جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، بی اے پی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا دیا۔

ترجمان بی اے پی عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفر بھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگر کی آفر کی گئی، پانی سر سے گزر چکا، ہر حال میں جام کمال کو جانا ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات الیکشن کمیشن پہنچ گئے، وزیراعلیٰ جام کمال نے بطور پارٹی صدر خط لکھ دیا۔

چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کریں۔ انہوں نے تحریری طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا، وہ پارٹی کے امور تاحال چلا رہے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

یاد رہے یکم اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال نے ٹوئٹر پیغام میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.