MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرین اورشاہراہوں کی بندش، قومی اور نجی ایئر لائنز نے کوئٹہ کیلئے کرائیوں میں اضافہ کر دیا

0 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ+لاہور(مسائل نیوز)بلوچستان میں ٹرین سروس کی معطلی اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کے بعد پاکستان ائیر لائنزاور نجی ائیر لڈائنز نے کوئٹہ کیلئے اپنے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا۔بلوچستان میں حالیہ سیلابی کیفیت کے بعد پچھلے ایک ماہ سے ٹرین سروس بند اور بیشتر قومی شاہراہیں جزوی بحال ہیں،اس صورتحال میں پی ا?ئی اے اور دیگر نجی ائیرلائنز نے خاموشی کےساتھ کوئٹہ کیلئے کرایہ بڑھا دیا، کوئٹہ سے اسلام اباد ،لاہور اور کراچی کیلئے یک طرفہ کرایہ 40 سے 45 ہزار وصول کیا جارہا ہے۔ضرورت مند افراد بھاری بھاری کرائے دے کر ہوائی جہاز میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کوئٹہ کے شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ا?ئی اے اور نجی ائیرلائنز کی جانب سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے کرایوں کے اضافے کا نوٹس لیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.