چلڈرن وارڈ سول اسپتال کوئٹہ میں ناخوشگوار واقعہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے چلڈرن وارڈ سول اسپتال کوئٹہ میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ایسے واقعات جن سے مریض براہ راست متا ثر ہوں قطعی قابل برداشت نہیں وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
- Advertisement -