MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں’ عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ

1 328

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔

- Advertisement -

رانا مشہود اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا ، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا تھا اور وہ یہ حق لے کر رہیں گے۔رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوئوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن)کی حکومت قائم ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پرویزالٰہی اپنے شہراورگائوں میں سرکاری پیسہ لگارہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں کا کوئی حال نہیں ، صوبائی حکومت کو آٹا سستا کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں جھوٹے مقدمے بنانے سے فرصت نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] م آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.