MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقرر کردی

3 471

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گندم کی کمی کے مسئلے پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے آگئے۔پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقرر کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے گندم کی عدم فراہمی پروفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی۔
صوبے میں دس لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی گئی ، وفاقی حکومت پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت تین ہزار روپے من مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے کہا ، امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔اگلے برس گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا صوبے میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے تمام […]

  2. […] نیوز) بہاولنگر میں دو ٹافیاں چوری کرنے کے الزام پر سوتیلی دادی نے تشدد کر کے 7 سالہ بچی کی جان لے […]

  3. […] نیوز)حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی امداد ی قیمت 3900روپے ہونے سے اوپن مارکیٹ مین گندم کی قیمت ذخیرہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.