یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، یوم آزادی پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملک بھر یوم آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، آج دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
- Advertisement -
جشن آزادی مبارک
یوم جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا
صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی #ikibayraktekmillet #Pakistan
#HappyIndependenceDay#14august2021 #PakistanZindabad pic.twitter.com/IDpToS7AMs pic.twitter.com/JxG8e2Gj83— Noor Asad (@noor_asad__) August 14, 2021
وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔