پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
- Advertisement -
پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اور مٹی کے
تیل کی قیمت میں 2 روپےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے سمری وزارت خزانہ بھجوا دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کل کریں گے۔
[…] (مسائل نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 […]
[…] نیوز)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ۔ جوڈیشل […]