MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں”

0 520

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔سیدہ بشری اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں دعائے عامر اور احمد عامر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بشری اقبال نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں۔

- Advertisement -

سیدہ بشری اقبال نے مزید لکھا ہے کہ ان 3 انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے۔عامر لیاقت اور بشری اقبال کے 2 بچے ہیں، عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد بشری اقبال کی طلاق ہوگئی تھی۔بعد ازاں سیدہ طوبی نے بھی عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے دانیہ نامی خاتون سے تیسری شادی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.