MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، فرخ حبیب

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مطابق شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کر رہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا،عوام پر یہ کون شعبدہ باز لوگ مسلط کردئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کر دے۔ ہم کثیر زرِمبادلہ خرچ کرکے چائے منگواتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم جو چائے امپورٹ کرتے ہیں وہ بھی ہم ادھار لے کر امپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی بحران سے نکلنے کے لیے تاجر ساڑھے آٹھ بجے بازار بند کریں۔احسن اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقتدار میں آئی ہے۔لیکن مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکمراں عوام کو مشورے دے رہے ہیں کہ وہ چائے کی ایک ایک پیالی پر قابو پا سکیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی ارسطو چائے کی پیالی کم کرکے معیشت ٹھیک کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، عوام پر یہ کون لوگ مسلط کردئیے گئے ہیں؟شہباز شریف کپڑے بیچ کر آٹا سستا کر رہا تھا لیکن 20 کلو آٹا 300 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

۔قبل ازیں احسن اقبال نے کہا کہ سب کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے سوچ بچار کرنا ہوگی اور اس کے لئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ گرمی کی لہر کے بعد شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے اور اس موسم میں شہر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچانے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ان سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
اس کی علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال کی نئی تعمیر ہونے والی سکیم کے ورک آرڈر بارے پوچھنے کے ساتھ ساتھ سی ای او ہیلتھ کو نارووال میڈیکل کالج کی عمارت کا پی سی ون بنانے اور پی ایم ڈی سی سے کالج کے لئے کلاسز کی اجازت اور سیٹوں کی منظوری لینے کے حوالے سے تمام تر امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.