MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برطانیہ میں نیا کورونا سب ویرینٹ ،ڈاکٹروں نے نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردار کر دیا

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردار کر دیا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نوازشریف کو علاج مکمل ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیا کورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔یہاں واضح رہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہو گئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔
نوازشریف کو بعدازاں نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کا جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے اجراء کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف سزایافتہ اور عدالتی مفرور ہیں جنہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے، نواز شریف اس عدالت کے ساتھ بھی آنکھ مچولی کھیل کر فرار ہوئے اور اشتہاری قرار پائے۔

- Advertisement -

سزا یافتہ مجرم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنا آئین کی روح کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کریں، نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کر کے متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجراء روکنے اور وطن واپس پر گرفتار کرنے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے درخواست گزار کو پانچ ہزار جرمانہ کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.