MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شدید گرمی،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ وآنکھ مچولی ،شہری پریشان

1 609

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، شہری علاقوں میں تقریباً 14سے 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میںبجلی نہ ہونے کے برابر ہے

- Advertisement -

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی ،غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا، گھنٹوں بجلی غائب ہونے کے باعث گھریلو صارفین سمیت ہر طبقہ پریشان ہے۔ شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، شہری علاقوں میںتقریباً 14سے 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میںبجلی نہ ہونے کے برابر ہے، بجلی کی بندش نے گھریلو صارفین کو متاثر کرنے کیساتھ کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کو بھی معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

بلوچستان بھر میں سخت گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ وآنکھ مچولی نے عوام الناس سمیت تاجروں ،زمینداروں سمیت ہر طبقے کو شدید متاثر کیا ، کم وولٹیج اور آنکھ مچولی کے باعث قیمتی اشیاءجل رہے ہیں ۔ اس موقع پرشہریوں کا کہنا تھا کہ اکثرمنتخب نمائندوں وسیاسی پارٹیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ وبےروزگاری سے نجات کے وعدوں پر ووٹ لئے تھے اب منتخب نمائندوں اور حکومت میںبیٹھے نمائندوں کو وہ وعدے ودعوے یادنہیں جس کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کا یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.