افواجِ پاکستان ہمارے فخر وقار ہیںسوشل میڈیا پر آرمی چیف کی کردارکُشی انتہائی افسوسناک عمل ہےساجدہ بنگلزئی
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات ساجدہ بنگلزئی نے اپنی پیغام میں انہوں نے کہا
افواجِ پاکستان ہمارے فخر اور ہمارے وقار ہیں سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی کردارکُشی انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایسے غیر زمہ دار عمل کرنے والوں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے فوج نے ہمیشہ ملک کی تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کی قربانیوں کا قوم مقروض ہے پی پی پی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات ساجدہ بنگلزئی نے مزید کہا کہ
سابقہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی اس بات پر متفق ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل ہیں فوج ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہے، اپنی ناکامیوں کا بوجھ افواجِ پاکستان کے کندھوں پر ڈالنا افسوسناک عمل ہے تمام سیاسی جماعتیں اور ان کے میڈیا گروپس ملک کے وقار کو داغدار کرنے سے باز رہیں انہوں نے کہا آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت پر بہتان تراشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی افواجِ پاکستان ہمارے فخر اور اس قوم کے حقیقی ہیروز ہیں