MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز شریف کو کس نے وزیراعظم بنوایا؟ آصف زرداری نے پہلے ہی انٹریو میں راز اُگل دیئے

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر میں راضی کیا،میں نے انہیں یقین دلایا کہ میرے پاس 70ووٹ ہیں جو کہ آپ کے حق میں ہو ں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور مجھے یقین تھا کہ اتحادی میرے ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو میں نے راضی کیا کہ وہ وزیراعظم بنیں جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں کیسے وزیراعظم بن سکتا ہوں؟تو میں نے ان کو کہا کہ میرے پاس 70ووٹ ہیں جو کہ آپ کے حق ڈالے جائیں گے۔اس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے قائد نواز شریف اور اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کر لوں اس کے بعد اس چیز کا فیصلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.