MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

10 لاکھ غریب پاکستانیوں کی قسمت چمک اٹھیقطر کی حکومت نے زبردست منصوبے کا اعلان کر دیا

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)حکومت پاکستان اور حکومت قطر کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے بارے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تعینات ریاست قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں قطر 9لاکھ 60ہزار بچوں کو’’سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن‘‘ کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کریگی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق سفیر قطر شیخ سعود بن عبدالرحمان نے بتایا کہ پاکستان محترمہ شیخا موزہ بنت ناصر کے ایجوکیٹ اے چائلڈ (ایک بچے کو تعلیم) Educate a Childمنصوبے سے سب سے

- Advertisement -

زیادہ مستفید ہونے والے ممالک میں پاکستان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ’’سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن‘‘ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شراکت داری کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اگلے چار سالوں میں پاکستان کے 9لاکھ 60ہزار غریب ترین بچوں کو پرائمری سکولوں میں داخل کیا جائیگا۔ یہ معاہدہ ملک کے پسماندہ ترین بچوں کو پرائمری سطح کی تعلیم میں لانے کیلئے ایک مشترکہ کوشش کا حصہ ہے اور یہ سب سے پہلے تعلیم فائونڈیشن کے دنیا بھر میں ایک کروڑ ستر ہزار سے زیادہ بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کے بہترین ٹریک ریکارڈ کا نتیجہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)قطر کی حکومت کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.