MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم پی اے فضل الہٰی ایک بار پھر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن گھس گئے

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر بجلی بحال کروادی۔ فضل الہٰی کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی بند فیڈر کو خود آن کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی کی جیب میں پستول بھی دکھائی دے رہا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کہا کہ واپڈا حکام ماہ صیام میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف

- Advertisement -

دینے کیلئے خود گرڈاسٹیشن گیا اور بجلی بحال کی ہے۔فضل الہٰی نے کہا کہ پستول اپنی حفاظت کے لیے رکھتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضل الٰہی یہ کام کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.