MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نشانہ میرا بیٹا نہیں میں تھا ،فرید نامی شخص ملوث ، بلوچیت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے نہیں دینگے ،یار محمد رند

1 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ڈھاڈر (مسائل نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ میرے بیٹے پر حملہ کرنے والے دراصل مجھے نشانہ بنانا چاہتے تھے نام نہاد آزادی پسند تنظیم سمیت کسی کو یہ اختیار نہیں دیں گے کہ وہ بلوچیت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرے ہم سے زیادہ اس سرزمین اور دھرتی پر کوئی بلوچ نہیں ہے مجھے اپنی قوم،قبیلے اور بلوچستان پر فخر ہے سیاسی جہد کے ذریعے بلوچستان کی عزت وقار اور حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے حملہ کروانے میں فرید نامی شخص شریک ہے جبکہ نانہاد تنظیم کوسابق صوبائی وزیر کی جانب سے دس کروڑ روپے کی رقم اد ا کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سردار یارمحمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند،رند قبیلے کے افراد،دیگر اقوام کے معتبرین بھی موجود تھے سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی جمہوری جدوجہد کا محور ہمیشہ سے بلوچستان کے حقوق عوام کے طرز زندگی میں بہتری اور یہاں عوام کے مسائل کا حل رہی ہے جس کے لئے نہ تو ہمارے آباو اجداد نے کبھی کسی قربانی سے دریغ کیا اور نہ ہم کرینگے انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میرے بیٹے سردار خان رند پر سنی شوران سے ڈھاڈر آتے ہوئے بولان کے علاقے میں بم حملہ کیا گیا جسے انتظامیہ نے ایک آئی ای ڈی بم کا نام دیا مگر میری اطلاعات کے مطابق یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم تھا جس کے ہمراہ راکٹ لانچرز اور مزید بارودی مواد بھی منسلک کیا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے تاہم خوش قسمتی سے راکٹ لانچر اور دیگر بارودی مواد تو پھٹ نہ سکا تاہم ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے ہماری ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جس میں سوار ہمارا ایک محافظ شہید ہوا جبکہ دو شدید زخمی ہوئے انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ داری نام نہاد آزادی پسند تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی جس کے بعد اس تنظیم کی جانب سے اس حملے کو غلط فہمی قرار دینے کی کوشش کی گئی جس کی میں مذمت کرتا ہوں اس حملے کا بنیادی مقصد مجھے نشانہ بنانا تھا تاہم اس دن میں بولان نہیں آسکا بلکہ سردار خان رند وہاں پہنچے اور انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اس حملے کی ہمیں کافی عرصے سے اطلاعات تھیں اور ہمیں یہ معلومات حاصل ہورہی تھیں کہ اس طرز کا کوئی حملہ ہم پر ہونے والا ہے جس کے لئے ہم ذہنی طورپر تیار تھے کالعدم تنظیم کی جانب سے جس طرح اس واقعہ پر تعزیت کااظہار کیا گیا ہے ہم انکے بہت مشکور ہیں کیونکہ انہیں اختیار مل چکا ہے کہ وہ جس بلوچ کی چاہے جان لیں جسے چاہے نشانہ بنائیں اور جس کو چاہے وہ قوم پرست بنائیں یا مفاد پرست بنائیں ہم نے یہ حق نہ پہلے کسی کو دیا اور نہ ہی اب دینگے اس سرزمین اور دھرتی پر ہم سے زیادہ بلوچ کوئی نہیں ہے مجھے اپنی قوم قبیلے بزرگوں اور بلوچستان پر فخر ہے حکومتوں کا حصہ ہونے کے باوجود بھی میں یہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ہم نے اپنے مفادات کے لئے بلوچستان کے کسی ایک فرد واحد کو بھی تکلیف نہیں پہنچائی اور نہ کبھی ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچایا انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کی دھرتی پرامن اور محفوظ رہے ہم نے اس صوبے کے حقوق کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں مگر کبھی بھی بندوق اٹھا کر پہاڑوں پر نہیں گئے بلکہ بلوچستان کی عزت اور وقار کے لئے سیاسی جمہوری جہد پر یقین رکھااپنی سیاسی جہد میں ہم نے کبھی بلوچستان اور یہاں کے باسیوں کو شرمندہ ہونے نہیں دیا ہم پر حملہ کسی بڑے سیاسی مقصدیا بلوچستان کے لئے نہیں کیا گیا انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں باقاعدہ طورپر فرید رئیسانی نامی ایک شخص ملوث ہے جو لوگوں کو مجھ پر حملے کی پیش کش کرواتا رہا جب لوگوں نے انکار کیا تو اس نام نہاد تنظیم کا سہارا لیا گیا جس کے بارے میں مجھے علم ہے اس تنظیم کا تعلق کن سے ہے اور کون اسے چلاتے ہیں ہماری اطلاعات کے مطابق دھماکہ کرنے والوں کو سابق صوبائی وزیر کی جانب سے 10کروڑ روپے کی رقم دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ یہ کسی قسم کی غلط فہمی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر حملہ کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ میرا بیٹا اس حملے میں محفوظ رہا کیونکہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی اور میرے بیٹے کی گاڑی میں صرف چند سیکنڈ کا فرق تھاانتظامیہ اس واقعہ کو ایک عام سا واقعہ جان رہی ہے لیکن ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم محفوظ نہیں تو پھر کون محفوظ ہو گا انھوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے بھی سست روی کا سامنا ہے ہم نے واقعہ کی ایف آئی آر تو درج کر دی ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس میں ملوث لوگ سامنے آئیں بلکہ جن جن لوگوں نے اس واقعہ کی سہولت کاری کی ہے انہیں بھی سامنے لایا جائے اس موقع پر سردار یار محمد رند کے فرزند سردار خان رند نے کہا ہے کہ واقعہ کے روز میں اپنے علاقے سنی شوران سے ڈھاڈر کی طرف آرہا تھا لیکن حملہ آوروں کا ہدف میرے والد سردار یار محمد رند تھا لیکن میرے وہاں پہنچنے پر مجھے نشانہ بنایا گیا انھوں نے کہا کہ میرے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے میں میری بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے میں محفوظ رہا مگر میرے محافظ اس کی زد میں آگئے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پیپلز پارٹی وکچھی اتحاد کے رہنماءممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سردار خان رند پر ہونے والے حملے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.