شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل
کراچی(مسائل نیوز)افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور شاداب کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور شاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو موقع دینے کا پی سی بی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے’۔سابق کپتان نے کہا کہ میں شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
- Advertisement -
"Congratulations to @76Shadabkhan on being selected as the captain for the Pak vs Afg series! A wise decision by PCB to rest senior players and give talented young leaders like Shadab a chance to shine. Excited to see him prove himself on the field! #ShadabKhan #PCB #PakVsAfg"
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 13, 2023
[…] افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے […]