MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کر دیئے، کہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہو گی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، 4 بڑی پارٹیاں الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہو گئی۔ 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔ 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قطر اور اقوام متحدہ کو سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں، لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا۔ مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پٹرول پھر مہنگا کر دیا، مریم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.