MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں ، وزیراعظم

تحریک انصاف کا جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیا جائےگا، ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ

1 359

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پی ٹی آئی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیا جائےگا،۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مزید شہروں میں جلسے کیے جائیں گے،

- Advertisement -

ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کور کمیٹی نے حتمی فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دےدیا۔اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں وزرائ کوٹاسک سونپ دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کو اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کی امید کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکا کو بتایا گیا کہ ابھی حکومت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلد ی نہیں، حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، اتحادی ساتھ ہی ہیں۔

کور کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ارکان کو خرید نے کے لئے کروڑوں کی پیشکش کی جا رہی ہے، ہمارے ارکان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے ملک بھر سے کارکن لانے کی ہدایت کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.