MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سدرہ امین ورلڈ کپ میں سینچری سکور کرنے والی پہلی پاکستان ویمن کھلاڑی بن گئیں

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہملٹن (مسائل نیوز)سدرہ امین ورلڈ کپ میں سینچری سکور کرنے والی پہلی پاکستان ویمن کھلاڑی بن گئیں , انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کا چوتھا میچ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوا جس میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے .ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے 140گیندوں پر 104رنز بنائے ۔

- Advertisement -

سدرہ امین کی اننگز 8 چوکوں سے مزین تھی ۔ وہ اپنر آئیں اور  آخری لمحات تک کریز پر موجود رہیں ، وہ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والی 9ویں کھلاڑی تھیں ۔

یاد رہے کہ یہ سدرہ امین کے کیریئر اور پاکستان کی کسی بھی خاتون بیٹر کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی سینچری ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.