MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز ) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں کام ہو رہا ہے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں۔ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی، محصولات میں اضافہ ہو گا۔

- Advertisement -

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ریئل سٹیٹ سیکٹر کو الگ اور تعمیرات کے سیکٹر کو الگ دیکھتے ہیں، تعمیراتی سیکٹر سے دیگر سیکٹرز منسلک ہیں، جہاں بھی آپ کو دقت ہو گی ہم مسائل کو حل کریں گے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جلد کچھ نہ کچھ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پراپرٹی سیکٹر کے متعدد ٹیکسوں کی شرح کی کمی پر غور کریں گے، ہمیں مختلف سیکٹرز کے ایشوز کے ساتھ اپنے فنانس کو دیکھنا ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.