MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الہیٰ کا پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا قوی امکان

1 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی دعوت دئیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے۔ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے۔عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے مابین ملاقات زمان پارک میں ہوگی۔
ملاقات میں انتخابی میدان کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ملاقات میں تحریک انصاف اور ق لیگ مشترکہ سیاست کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔پرویز الہیٰ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑ سکتے ہیں۔ 12 جنوری 2022ء کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کے معاملے پر اہم فیصلے پرغور کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ق لیگ کا اجلاس ہوا تھا۔
اس معاملے پر تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کودے دیا گیا تھا۔ لاہور میں پرویز الہیٰ کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ق کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدے دار شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف میں ضم ہونے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے شرکاء نے پرویز الہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو تفویض کردیا گیا۔
مسلم لیگ ق کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی سطح پرپارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، پرویز الٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.