MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف9واقعہ پارک کے جنگل ایریا میں ہوا جہاں اندھیرا تھا

1 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2 فروری کو لڑکی سے زیادتی کا واقعہ ایف 9 پارک کے جنگل ایریا میں ہوا جہاں اندھیرا تھا۔سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس نے مزید کہا واقعے میں اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ٹھوس بنیادوں پر ہی گرفتاری کریں گے، 2 مشکوک افراد ہیں ، دونوں مسلح تھے۔
جیو نیوز کے مطابق آئی جی اکبر ناصر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ پارک میں جانے کے لیے چیکنگ سخت کی تو مزید خوف پیدا ہوگا۔پارک میں سیکیورٹی انتظامات بڑھا دئیے۔واقعہ پارک جے جنگل ایریا میں ہوا جہاں اندھیرا تھا، سیف سٹی کیمروں اور دیگر ذرائع سے مدد لے رہے ہیں، پارک میں 100 کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں آئی جی اسلام آباد پولیس نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا تھا کہ ایف نائن واقعہ کی انوسٹی گیشن چل رہی ہے، جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے ۔

- Advertisement -

اجلاس کے دور ان چیئر مین پی اے سی نور عالم خان نے پوچھا کہ ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ واقعہ ہوا ،پولیس اور سی ڈی اے افسران کے خلاف کیا کارروائی کی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے بتایاکہ ایف نائن واقعے کی انوسٹی گیشن چل رہی ہے۔ چیئر مین پی اے سی نے بتایاکہ سیف سٹی کہاں ہے کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ پانچ چھ مہینوں میں 900 کیمرے لگائے، پارک میں بھی مزید کیمرے لگائے جارہے ہیں۔
چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ انوسٹی گیشن میں کتنا وقت لگے گا۔ آئی جی اسلا م آباد نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں جلد از جلد نتیجے پر پہنچیں،کوشش کرینگے ایک ہفتے بعد کمیٹی کو آگاہ کریں۔ خیال رہے پیمرا نے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ،پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چند ٹی وی چینلز نے ایف نائن پارک میں ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت ظاہر کی ہے،ایف نائن پارک واقعے کے حوالے سے خبروں، رپورٹس کی نشریات فوری طور پر ممنوع قراردیدیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں چینلز کے لائسنس کو بغیر کسی شوکاز نوٹس معطل کیا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.