MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینار ہسپتال میں ادویات ناپید۔ کینسر کے مریض بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور

0 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے واحد کینسر سینار ہسپتال میں سرکاری ادویات نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کینسر کے کورس میں شامل ایک انجیکشن کی قیمت 50،000 پچاس ہزار روپے کے قریب ہیں جوکہ غریب عوام کی بس سے بالکل باہر ہیں! ہسپتال انتظامیہ کیمطابق ڈونرز کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ادویات کی فراہمی اب بند کردی گئی ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو مارکیٹ سے ادویات خریدنے کیلئے بھیجنے پر مجبور ہیں!
مہنگائی کے اس شدید طوفان میں جہاں عوام کو دو وقت کی روٹی کی حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں تو دوسری جانب بیمار ہونے کی صورت میں ادویات کی ہوشربا قیمتیں ایسے ہی جان نکال دیتی ہے یا قرضوں کی بوجھ تلے دبا کر مار دیتی ہے!
عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزیر صحت و دیگر متعلقہ حکام سے سینار ہسپتال میں کینسر کے مہنگے انجیکشن ٹرسٹوگیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ غریبوں کی دردوں کا کچھ مداوا ہوسکے اور انھیں اس شدید مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف مل سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.