MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلمان خان کا ’لگ جا گلے‘ گا کرلتا کوخراج عقیدت

0 438

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان نے برصغیرکی مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشکرکو ان کا مشہور گانا گاکر خراج عقیدت پیش کردیا۔بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان جذباتی اورحساس انسان کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکی وفات پرسلمان خان نے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

سلمان خان نے سوشل میڈیا پرلتا منگیکشکرکا مشہورگانا ’ لگ جا گلے‘ گا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سلمان خان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ کوئی بھی کبھی بھی لتا جی آپ جیسا نہیں ہوسکتا۔سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اورصارفین کی بڑی تعداد نے سلمان خان کے لتا کا گانا گانے کواچھا خراج عقیدت قراردیا۔

لتا منگیشکر6 فروری کو کورونا اورنمونیہ کے باعث ممبئی میں انتقال کرگئیں تھیں۔ ان کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان،عامرخان، ودیا بالن سمیت بالی وڈ کی بہت سی مشہورشخصیات نے شرکت کی تھی۔ لتا منگیشکرکوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.